منگلورو18؍اکتوبر(ایس او نیوز) وشوا ہندو پریشد کی یوتھ ونگ بجرنگ دل کی ایک سہ روزہ علاقائی کانفرنس 21؍اکتوبر سے آر ایس ایس ہیڈ کوارٹرسنگھ نکیتن میں منعقد ہونے جارہی ہے۔کہاجاتا ہے کہ اس کانفرنس میں لوجہاد، گؤ کشی، ہندوؤں کامذہب تبدیل کروانا،ڈرگ مافیا، دہشت گردی، ہندوؤں کی ہجرت اور ہندوؤں پر ہونے والے ظلم وستم کے موضوعات پر بات ہوگی۔
وی ایچ پی کرناٹکا زون کے صدر ایم بی پورانیک نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بجرنگ دل کے تقریباً700کنوینرس اس کانفرنس میں شریک ہونگے۔کانفرنس کی شروعات کے طورپر 21؍اکتوبر کودوپہر3بجے امبیڈکر سرکل سے کدری میدان تک ایک جلوس نکالا جائے گا۔کانفرنس کا رسمی افتتاح 22؍اکتوبر کو صبح 9.30بجے وی ایچ پی کے راشٹریہ سمیوجک مسٹر راجیش پانڈے کے ہاتھوں ہوگا۔
کانفرنس کے اختتام پر کدری میدان میں شام 4بجے ایک ریالی کا اہتمام کیا جائے گا جہاں وشوا ہندو پریشد کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین کا خطاب ہوگا۔